8 جون 2026 - 08:37
ایران کے بعض علاقوں میں غاصب اسرائیلی ریاست کے حملے

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے ایران کی سرزمین کے اندر کچھ اہداف پر حملے کئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیلی چینل i14 نے اعلان کیا کہ اسرائیلی طیارے اس وقت ایران کی سرزمین کے اندر اہداف پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی کہ اس ریاست کی فضائیہ نے ایران کے مغرب اور مرکز میں ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ میں کہا، "اسرائیلی فضائیہ نے، فوج کے انٹیلیجنس ونگ کی رہنمائی میں، تھوڑی دیر قبل مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی فوجی اہداف پر حملہ کیا۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔"

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضاؤں سے ایران کی طرف میزائل فائر کیے ہیں۔

ساتھ ہی، بغداد میں المیادین کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم مقام سے شدید دھماکے کی آواز سنی ہے!

صوبہ تہران میں دھماکے کی آواز سنی گئی

مقامی ذرائع نے صوبہ تہران کے مغرب میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاع دی ہے؛ ساتھ ہی اصفہان صوبے کے شہر نجف آباد اور تبریز شہر کے باہر ایک علاقے سے بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ادھر عبرانی ذرائع نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی طرف سے فوری جوابی کاروائیوں کی تیاری کر رہا ہے، اور مقبوضہ سرزمینوں میں سراسر الرٹ اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں میں اعلیٰ ترین سطح کی الرٹ پر ہیں۔

اسرائیل کی داخلی محاذ کی کمان نے یہ بھی اعلان کیا، "ہم تمام اسرائیلیوں سے کہتے ہیں کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں اور اجتماعات سے گریز کریں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha